دبئی ،13؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں صدر بشارالاسد کے خلاف لڑنے والی اپوزیشن کی مسلح امداد بند کرنے کااعلان کیا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ بشارالاسد کے خلاف سرگرم کئی عسکری گروپوں کے بارے میں معلومات نہیں ہیں کہ وہ کس کے ایماء پر جنگ لڑ رہے ہیں۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکاکے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ شامی اپوزیشن کی مسلح مدد بند کر دے۔نو منتخب امریکی صدر نے کہا کہ بشارالاسد کے خلاف لڑنے والے کئی اپوزیشن عسکری گروپ مجہول النسب ہیں۔ وہ امریکا کی مدد سے جنگ لڑرہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر روس نے بشارالاسد کی مدد ترک نہ امریکاماسکوسے براہ راست محاذ آرآئی کرے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناتھاکہ امریکا بشارالاسد کے خلاف لڑ رہاہے جب کہ اسد رجیم داعش کے خلاف بھی جنگ کررہی ہے۔ داعش کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔